All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

Beautiful Poetry of Faiz Ahmed Faiz

کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں، کب ہات میں تیری ہات نہیں
صد شکر کہ اپنی راتوں میں اب ہجر کی کوئی رات نہیں

مشکل ہے اگر حالات وہاں، دل بیچ آئیں جاں دے آئیں
دل والو کوچۂ جاناں میں‌کیا ایسے بھی حالات نہیں
...

جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے ، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں

میدانِ وفا دربار نہیں یہاں‌ نام و نسب کی پوچھ کہاں
عاشق تو کسی کا نام نہیں، عشق کسی کی ذات نہیں

یہ بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیسا
گر جیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں..
 
Beautiful Poetry of Faiz Ahmed Faiz
 
Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments