Header Ads

Breaking News
recent

Pakistan top universities included in list of best Asian Universities





پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر ہے کہ پاکستان کی سات جامعات کو ایشیا کی 300 بہترین جامعات میں شامل کرلیا گیا ہے۔ جامعات کی درجہ بندی کرنے والے نجی بین الاقوامی ادارے کیو ایس نے 2013 کی درجہ بندی میں ایشیا کی 300 بہترین یونی ورسٹیز میں سات پاکستانی جامعات کو بھی شامل کیا ہے۔ ان میں قائد اعظم یونی ورسٹی 119ویں اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد 120ویں نمبر پر ہے ، آغا خان یونیورسٹی کا نمبر 151 ، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا 191 ، جامعہ کراچی کا 201 ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی لاہور کا 201 اور پنجاب یونیورسٹی کا نمبر 250 واں ہے۔

Pakistan top universities included in list of best Asian Universities
Enhanced by Zemanta

No comments:

Powered by Blogger.