All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

Importance of your vote


  •  

    • قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ہدایت کی ہے کہ غلط یا جھوٹی گواہی سے بچو۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیثِ مبارکہ کا مفہوم یہ ہے کہ جھوٹی گواہی شرک کے برابر ہے۔

      اس اعتبار سے دیکھا جائے تو ووٹ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

      بعض لوگ سمجھتے ہیں ووٹ ہے ہی کیا… بیلٹ پیپر پر لگنے والی ایک مہر۔ لیکن یہ مہر ہی حکمرانوں کا تعین کرتی ہے، عام لوگوں کو قومی یا صوبائی اسمبلی کا رکن، وزیر اور وزیراعظم بناتی ہے، اور یہ لوگ پھر قوم کی قسمت کے فیصلے کرتے ہیں۔
      ...
      چنانچہ شہادت سچی ہوگی تو حکمران بھی سچے ہوں گے۔ شہادت جھوٹی ہوگی تو حکمران بھی جھوٹے ہوں گے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ آپ کی گواہی آپ کی دنیا اور آخرت کو سنوارنے کا باعث بھی بن سکتی ہے اور انہیں خراب کرنے کا سبب بھی۔

      (شاہنواز فاروقی)
    • Importance of your vote
Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments