All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

لاہور سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے ایک طالبعلم نے ٹریفک کنٹرول کرنے کا نیا نظام ایجاد کیا ہے

لاہور: لاہور سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے ایک طالبعلم نے ٹریفک کنٹرول کرنے کا نیا نظام ایجاد کیا ہے جس کی مدد سے سڑکوں پر رش اور ٹریفک بلاک کے مسائل پر بڑی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

پاک ترک سکول لاہور کے محمد عبداللہ عابد ولد محمد اسماعیل عابد نے ایک سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو ویب کیم کی مددکسی بھی سگنل پر چاروں اطراف میں گاڑیوں کی تعداد دیکھ کر ٹریفک کنٹرول کرتا ہے۔
اس نظام کے زریعے جس طرف زیادہ گاڑیاں ہوں انھیں زیادہ وقت اور جس سمت میں گاڑیاں کم ہوں انھیں کم وقت دیا جاتا ہے۔
...

ٹریفک کنٹرول نظام کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ
ایس ایم ایس یا ریڈیو سگنل کے زریعے ڈرائیوروں کوسڑک بلاک ہونے جبکہ مشکوک حرکت دیکھ کر پولیس کو بھی اطلاع کرتا ہے۔

اس نظام کے بعد پاک ترک انتطامیہ نے عابد کو ترکی کی دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے عالمی آئی ٹی کے مقابلہ میں شرکت کے لئے بھجوایا جہاں امریکہ، تھائی لینڈ، بھارت، افغانستان، ترکی، نائیجیریا، البانیہ اوربرازیل سمیت 48 ممالک کے طلباء نے 176پراجیکٹ پیش کئےتھے ۔

ان مقابلوں میں منتظمین نے محمد عبداللہ کو دوسرے انعام اور تین سو ڈالر کا حقدار قرار دیا گیا۔ کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن پاک ترک کامل طورے نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا قروغ ترقی کے لئے ضروری ہے اور ہم پاکستانی طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔
 
 
Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments