All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

Beware of Face Book Friendship

فیس بک کی انجان دوستی اغوا کی واردات پر ختم ہوگئی۔ سی پی ایل سی اور اے وی سی سی کی مشترکہ کارروائی کے
دوران چاراغوا کار ہلاک ہوگئے اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے مغوی بچے کو بازیاب کرالیا۔نیوٹاؤن کے رہائشی تیرہ سالہ مصطفٰے کی فیس بک پر ایک بچے ارسلان سے دوستی ہوئی۔ مصطفی نئے دوست سے ملنے چوبیس مئی کو ڈیفنس فیز فور گیا جہاں ارسلان کے بھائی تیمور نے اسے اغوا کرلیا۔ رہائی کے لئے پانچ کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا۔ گذشتہ رات اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کاروائی کرکے ڈیفنس کے علاقے سے بچے ارسلان کے بھائی تیمور کو گرفتار کیا ، بعدازاں تیمور کی نشاندہی پر حب چوکی کے قریب کارروائی کرکے مغوی مصطفی کو بازیاب کرالیا۔ اپنے لخت جگر مصطفی کی واپسی کے بعد اس والدہ نے اپیل کی ہے کہ والدین اپنے بچوں کے
سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے استعمال پر پاپندی لگادیں۔
 
Beaware of Face Book Friendship
 
 
Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments