All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

Pakistan Missile Program


پاکستان کے میزائل پروگرام کے بارے میں تمام دنیا حیران اور ششدر ہے۔ کسی بھی ترقی پذیر ملک کے پاس اس قسم کی دفاعی صلاحیت ہونا بلاشبہ حیران کن ہے اور اس ملک کے دفا...عی اداروں کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
حتف آٹھ رعد میزائل اسی میزائل پروگرام کا ایک حصہ ہے۔ یہ ایک کروز میزائل ہے جو فضاء سے جیٹ طیارے کے مدد سے داغا جا سکتا ہے۔ رعد کروز میزائل ہر قسم کے ایٹمی اور روایتی ہتھیار اپنے ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ساٹھے تین سو کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کمال درستگی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ میزائل سٹیلتھ صلاحیت کا حامل ہے اور دشمن کے ریڈار اور دیگر باخبر رکھنے والے آلات کی نظروں میں آئے بغیر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

اسٹریٹجک نقطہ نگاہ سے اس میزائل کی بہت اہمیت ہے۔ کسی بھی جنگ کے دوران یہ میزائل آسانی سے دشمن کے آلات، ریڈار پوسٹ بالخصوص بحری بیڑے اور بحری جہازوں کو نہایت درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس وجہ سے رعد کروز میزائل کی بدولت پاکستان کو زمین اور سمندر پر “اسٹریٹجک سٹینڈ آف” استعداد حاصل ہو گئی ہے۔

رعد کی ایک نئی خوبی یہ ہے کہ اس میزائل کو نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مکمل خود کار نظام اسٹریٹجک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔ یہ نظام کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں موجو د اسٹریٹجک اور دفاعی فیصلہ سازوں کو دشمن کی اسٹریٹجک اثاثوں کی حقیقی صورتحال کے بارے میں اطلاع دیتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ داغے جانے کے بعد اور اپنے ہدف کو نشانہ بنانے تک اس میزائل کی پرواز کی مستقل نگرانی اور اس کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

کروز میزائل ٹیکنالوجی انتہائی پیچیدہ ٹیکنالوجی ہے اور دنیا کے صرف چند ممالک ہی اس ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ ابتدائی مرحلہ کےوقت اس میزائل کو پاکستان ائر فورس کے میراج روز تھری طیارہ کی مدد سے داغا گیا تھا جو ایک کامیاب تجربہ تھا تاہم یہ میزائل جدید جے ایف سینوٹین تھنڈر طیارے سے بھی داغا جا سکتا ہے۔ جہاز سے داغے جانے کے فوراً بعد یہ میزائل اپنے پر کھول لیتا ہے اور سطح زمین اور سطح سمندر سے نہایت کم اونچائی پر پرواز کرتا ہوا اپنے اہداف کو “پن پوائنٹ ایکوریسی” سے نشانہ بناتا ہے۔ اس بیچ یہ زمینی اور سمندری اتار چڑھاؤ کو بھی نہایت درستگی سے عبور کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ پاکستان اور پاکستان کی عوام کا حامی و ناصر ہو۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کے دفاعی اداروں اور دفاعی انجینئرز کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور اپنے فضل و کرم سے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دے۔ آمین

پاکستان زندہ باد

افواج پاکستان پائندہ باد
















Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments