All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

What is back biting?


حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن ارشاد فرمایا:’’کیا تم جانتے ہو کہ غیبت کس کو کہتے ہیں؟ حضرات صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا، اللہ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کو زیادہ علم ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا اپنے کسی بھائی کا اس طرح ذکر کرنا جو اس کو ناپسند ہو(یہی غیبت ہے)، کسی نے عرض کیا کہ اگر وہ بات میرے بھائی میں موجود ہو جو میں بیان کر رہا ہوں(تو کیا یہ بھی غیبت ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: غیبت جب ہی ہوگی جب کہ وہ برائی اس میں موجود ہو اور اگر اس میں وہ برائی نہیں(جو تم نے بیان کی) تو پھر یہ تو بہتان ہوا(اور یہ غیبت سے بھی زیادہ سخت اور سنگین ہے)۔‘‘ مسلم


Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments