All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

Electricity defaulters in Pakistan

رحمنٰ ملک سمیت کئی پی پی وزراءلاکھوں کےنادہندہ نکلے

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے جاری فہرست میں سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک سمیت پیپلزپارٹی کےمتعدد وزراء کےلاکھوں روپے کا نادہندہ ہونے کا انکشاف کیاگیا ہے۔

الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے جاری فہرست میں بتایاگیاہےکہ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمنٰ ملک 47لاکھ 53ہزار 731روپے، سابق چئیر مین سینیٹ ووفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک 3لاکھ 62ہزار 47روپے ،سابق اسپیکر اسمبلی فہمیدہ مرزا 3لاکھ 49ہزار 419روپے اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ 4 لاکھ 95ہزار 921روپے، کے نادہندگان میں شامل ہیں ۔

فہرست میں مزید بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ،فردوس عاشق اعوان،سمیرا ملک ،صمصام بخاری ،منظور وٹو ،شہاب الدین،غوث بخش مہر ،پال بھٹی ، فیصل کنڈی اور پرویز مشرف دور کےوزیر اعظم شوکت عزیز نے بھی بجلی کے بل ادانہیں کیے ۔
Electricity defaulters in Pakistan
بجلی ڈفالٹر لسٹ میں ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے نادہندگاں کی فہرست مرتب کی ہے جس میں ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، پارلیمینٹ لاجز، کابینہ ڈویزن، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ، افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کو ’ڈیفالٹر‘ قرار دیا گیا ہے۔
فہرست میں زیادہ تر کیپیٹل ڈیولپمینٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ذیلی دفاتر اور تینوں مسلح افواج کے مختلف ادارے جن میں ہسپتال بھی شامل ہیں نام ہیں اور کئی برسوں سے کروڑوں روپے ان کے ذمے ہیں۔
بجلی کے نادہندگاں کی فہرست میں اسلام آباد کے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، جیل خانہ جات، پولیس فاؤنڈیشن، گولڑہ سمیت مختلف تھانے، بوائز اور گرلز ماڈل کالجز اور مساجد کے نام بھی شامل ہیں۔
Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments